اے ایف آئی سی میں الحمد اللہ ٹھیک اور خیریت سے ہوں، صادق سنجرانی

اے ایف آئی سی میں الحمد اللہ ٹھیک اور خیریت سے ہوں، صادق سنجرانی

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے وہ گزشتہ روز اپنے معمول کے چیک اپ کے سلسلے میں ہسپتال آگئے تو ڈاکٹروں نے بتایا میری دائیں ٹانگ میں خون جمع ہواہے یعنی (Clotting)ہے،جس کے پیش نظر اے ایف آئی سی کے سینئر اور قابل ڈاکٹرز نے مجھے دو سے تین دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ نالیوں میں جمع شدہ اس خون کو ادوایات کے ذر یعے ختم اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا سکے ۔ اس سے قبل2002 میں بھی مجھے خون کے جمع ہونے کایہ مسئلہ پیش آیا تھا جو ادوایات کے استعما ل سے ختم ہوگیا ، اسوقت اے ایف آئی سی میں الحمد اللہ ٹھیک اور با خیرت ہوں اور ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ،تاہم میں بالکل باخیرت ہوں تاہم تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ چیئرمین سینیٹ معمول کے دفتری امور ہسپتال سے ہی انجام دے رہے ہیں ۔

سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -