اسلامک ریسرچ سکالرزہاؤسنگ کو بجلی کاکنکشن نہ دینے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو طلب

اسلامک ریسرچ سکالرزہاؤسنگ کو بجلی کاکنکشن نہ دینے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے اسلامک ریسرچ سکالرز ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کاکنکشن نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کو آج 31اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے اسلامک ریسرچ سکالرز ہاؤسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ 2006 ء میں بجلی کنکشن کے لئے مطلوبہ رقم جمع کرادی گئی ،وکیل نے بتایا کہ لیسکو حکام نے تاخیری حربے استعمال کرکے کنکشن نہیں دیا اور اب لیسکو حکام مزید 23 لاکھ روپے جمع کرانے کا تقاضا کررہے ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت لیسکو حکام کو سوسائٹی کو بجلی کنکشن فراہمی کا حکم جاری کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -