احتجاج کے معاملہ پر پی پی ڈویژنل صدر گوجرانوالہ کی حفاظتی ضمانت منظور

احتجاج کے معاملہ پر پی پی ڈویژنل صدر گوجرانوالہ کی حفاظتی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمشن آفس اسلام آباد کے باہر پیپلز پارٹی کی لوگوں کے احتجاج کے معاملہ پر ڈویژنل صدر گوجرانوالہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے دیوان شمیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمشن آفس کے باہر احتجاج کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر نامزد کیا گیا، درخواست گزار کے مطابق وہ تفتیش میں شامل ہونا چاہتا ہے،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت نے دیوان شمیم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو دیوان شمیم کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -