ناصر الملک کے دورہ سوات کے اخراجات پر فیصلہ محفوظ

ناصر الملک کے دورہ سوات کے اخراجات پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات کرنے کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے اپنی آبائی علاقے کا دورہ کیا اور اس کے لئے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے، اس سے پہلے درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دیا جائے، حکومتی وکیل نے اس درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کی استدعا کی ،سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -