وزیر اعظم عمران خان کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

وزیر اعظم عمران خان کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعظم عمران خان کے انتخاب کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اس سلسلے میں اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں دو بڑی سیاسی جماعتوں نے حصہ نہیں لیا جبکہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کے ہر رکن کو ووٹ ڈالنا ضروری ہے ۔درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں موجودگی کے باوجود ووٹ نہیں دیئے اور اس طرح 69 ووٹ نہیں ڈالے گئے، درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کے ہر ر کن کا ووٹ دینا ضروری ہے لیکن 69 ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا اور ان کے ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم منتخب کیا گیا جو قانون کی منشا کے منافی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے۔
وزیراعظم انتخاب چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -