سینیٹ نے جبری گمشدگیوں کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی

سینیٹ نے جبری گمشدگیوں کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی

  

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتا ہے۔ جبری طور پر شہریوں کو لاپتہ کرنا سنگین معاملہ ہے۔ حکومت لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے اور لوگوں کو غائب کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جبری گمشدگیوں کے معاملہ پر بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔ ایوان نے کثرت رائے سے اس قرارداد کی منظوری دے دی۔

مزید :

صفحہ آخر -