پولیس نے مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت کے اندر جانے سے روک دیا

پولیس نے مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت کے اندر جانے سے روک دیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس کی کارروائی دیکھنے کے لئے احتساب عدالت آنے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت میں جانے سے روکتے ہوئے پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ لسٹ میں آپ کا نام نہیں آپ کیسے اندر جا سکتے ہیں ،پہلے بھی لوگ 15منٹ کا کہہ کر گئے واپس نہیں آئے۔بار ہا اسرار کے باوجودحکام نے مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت میں جانے نہ دیا۔

پولیس

مزید :

صفحہ آخر -