سعودی حکومت کا دوبارہ عمرہ کرنے پر 2ہزار ریال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا دوبارہ عمرہ کرنے پر 2ہزار ریال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر 2ہزار ریال کا نفاذ،دنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد سعودی حکومت نے 2ہزار ریال ختم کرنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی،رواں ہفتے اہم اجلا س متوقع ، قطر اور ایران سے عمرہ بند ہے ،مصر جہاں سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین آتے تھے 5لاکھ افراد کا کوٹہ تھا گزشتہ سال چند ہزار افراد آئے وہ بھی اپریل میں مصر کے عمرہ زائرین پر مصر کی حکومت نے بھی 2ہزار ریال لگا رکھا ہے ،مصر سے آنے والے ہر فرد کو 22282کل4ہزار ریال دینا پڑتے ہیں ،ترکی سے بھی دو تہائی تعداد کم آئی ہے ،پاکستان چوتھے نمبر پر تھاعمرہ میں اب پہلے نمبر پر ہے ،سعودی حکومت عمرہ کاروبار پھیلانا چاہتی ہے 800سے زائد عمرہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں سعودی حکومت نے دو ہزار ریال ختم کرنے کے لیے طویل مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ریال

مزید :

صفحہ آخر -