بھارت پاکستان سے از سر نو تعلقات کا خواہاں ہے،اجے بساریہ

بھارت پاکستان سے از سر نو تعلقات کا خواہاں ہے،اجے بساریہ

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ بھارت میں بسنے والی سکھ کمیونٹی کی خواہش ہے کہ وہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر سکیں، اس سلسلہ میں ہمارے حکومت پاکستان سے مذاکرات جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورودوارہ جنم استھان کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نئی پاکستانی حکومت سے نئے سرے سے تعلقات کی خواہاں ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو انکی کامیابی پر ایک چھٹی بھی بھجوائی تھی جس میں انہوں نے مبارکباد دینے کے علاوہ نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا علاوہ ازیں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے مرکزی گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں کئیر ٹیکر گورودوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی سمیت دیگر نے انہیں گورودوارہ کی تاریخی اہمیت بارے بریفنگ دی۔

مزید :

صفحہ آخر -