سابق ڈی پی او رضوان گوندل نے تحریری بیان تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرادیا

سابق ڈی پی او رضوان گوندل نے تحریری بیان تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کرائم رپورٹر) پاکپتن میں جھگڑے کے معاملے پر سابق ڈی پی او رضوان گوندل نے تحریری بیان تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرادیا‘ بیان میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بار بار کہا گیا کہ ڈیرے میں جا کر معافی مانگو۔ جمعرات کو پاکپتن میں خاور مانیکا اور سابق ڈی پی او کے جھگڑے کے معاملے پر سابق ڈی پی او نے تحریری بیان تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرادیا۔ ڈی پی او کے موقف اپنایا کہ جب انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا تو آر پی او سے ان کی تکرار ہوئی۔ سی ایم ہاؤس میں غیر متعلقہ شخص مجھ سے سوال کرتا رہا ہے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بار بار کہا گیا کہ ڈیرے میں جا کر معافی مانگو۔ ڈیرے پر جانے سے انکار کیا مانیکا فیملی نے انکوائری کمیٹی کو صرف ای میل میں جواب دیا۔
رضوان گوندل

مزید :

صفحہ آخر -