انور منصور اٹارنی کی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

انور منصور اٹارنی کی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن انور منصور کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا ۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا وزارت قانون کی جانب سے انور منظور کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر ممنون حسین کو ارسال کی گئی تھی اٹارنی جنرل کاعہدہ بیرسٹر خالد جاوید کا عہدہ چھوڑنے کے باعث خالی ہوا تھا بیرسٹر جاوید کی تعیناتی نگران دور حکومت میں کی گئی تھی میری حکومت کے قیام کے بعد بطور خالد جاوید نے اٹارنی جنرل کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھااور وزیر قانون کو آگاہ کیا تھا کہ اٹارنی جنرل کی تعیناتی وفاقی حکو مت کی صوابدید حکومت اپنی مرضی کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرے خالد جاوید کے ا نکار کے بعد وزارت قانون نے انور منصور کو تعینات کرنے کی سمری بنا کر وزیراعظم کو ارسال کی تھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -