سینیٹ کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری
اسلام آباد(صباح نیوز)بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی۔سینیٹ کی خالی نشست کے لئے بلوچستان سے 6امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق نگراں وزیر اعلی علاؤالدین مری ، میر سرفراز بگٹی ، عامر رند، ساجد ترین، دستگیر بادینی اور رحمت اللہ کاکڑ شامل ہیں۔