عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی، فروغ نسیم

عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی، فروغ نسیم

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشنز کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سید جا وید اکبر صدراسلام آبادہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن و صدر راولپندی ہائی کو رٹ بار ایسو سی ایشن اور دیگر وکلاء نے ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفود نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور ملک میں قانون و انصاف کے فروغ کے لئے وزیر قانون کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہائی کروائی۔وفود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی بطور وفاقی وزیر قانون تقرری سے ملک بھر کی وکلاء4 برادری نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء برادری کو ملک بھر کی عدالتوں میں درپیش مسائل اور بعض ججزکے ناروا رویے سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی۔ وکلاء برادری جمہوریت کے فروغ کے لئے ہراول دستا ہے۔ ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے وفود کے مسا ئل کو چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہائی کروائی۔

مزید :

صفحہ آخر -