عمران خان کی خالی کردہ نشست پر محفوظ یارخان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

عمران خان کی خالی کردہ نشست پر محفوظ یارخان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آ ن لائن) وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ نشست این اے،243پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یارخان ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،بدھ کے روز کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محفوظ یارخان ایڈوکیٹ نے کہاکہ حالات سے گھبراکر بیٹھنے والے نہیں ،نامساعد حالات کامقابلہ کررہے ہیں،عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،کون عوام کاخیرخواہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر اپنامینڈیٹ ثابت کریں گے،ضمنی الیکشن میں حلقہ 245کے ووٹرپتنگ کے نشان پر مہر لگاکر حق پرستی کا ثبوت دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -