قوم 5ماہ دیدے ریلوے نظام درست کردونگا ، شیخ رشید
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کا سسٹم ٹھیک کروں گا ،کو شش ہے ریلوے میں ملازمین کو پوری توجہ دوں، کے سی آر میں ریلو ے کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا،ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھا نے کیساتھ یہ بھی دیکھیں گے ان کی ضرورت ہے یا نہیں، ملازمین کو خوشحال ،ریلوے کو خسارے سے نکالینگے، ضعیفوں کا سلیپر میں 25 فیصدا و ر عام ڈبے میں 50فیصد کرایہ معاف ہو گا جبکہ معذور افراد کو کر ا یے میں 25فیصد رعایت دی جائیگی، پیر اور منگل کا دن ریلوے کا اہم دن ہو گا۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا ٹر ینو ں سے متعلق معلومات موبائل فون پر بھی دستیاب ہوں گی،مال گاڑیوں میں 100فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، گوجر خان سے جہلم کے درمیا ن 56کلومیٹر کو بہتر کر کے سفر کو کم اور بہترین بنائیں گے، پورا ریلوے سرما یہ کاروں کیلئے حاضر ہے، افسران کو فریٹ میں 100فیصد اضا فے کا ہدف دیدیا، ای سی سی میں پنشن کا معاملہ لے کر جارہے ہیں، ریلوے میں بغیر میرٹ اور ٹینڈر کے کوئی چیز نہیں ہو گی، جب میں پہلے ریلوے میں آیا تھا تو اسوقت بھی 60سے زائد لوکوموٹوکے کیسز تھے، آج بھی لوکو موٹو اور دیگر کیسز ہیں، کسی غریب یا کچی آبادی کو ابھی بے دخل نہیں کریں گے، آن لائن بکنگ اور ٹریڈ کی بہتری کیلئے موبال ایپلی کیشن 7دن میں بن جائے گا،ریلوے کیلئے موبائل ایپلی کیشن پی ٹی آئی کے لوگ مفت بنا کر دے رہے ہیں، مجھے 25فیصد ٹریڈ اور فریٹ میں 100فیصد اضافہ چاہیے، ریلوے 20کروڑ عوام کی سواری ہے ، تمام ریلوے ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیں گے، کراچی کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کے سی آر میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، ریلوے ملازمین کیلئے سب سے زیادہ گھر کراچی میں بن سکتے ہیں، اگلی میٹنگ میں ایم کیو ایم سے بھی بات ہو گی،تین افسران کو ہٹا دیا ، دو لوگوں کو ایک ماہ کی وارننگ دے کر جا رہا ہوں،ریل کے 42ارب کے ڈیفالٹ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، ریل گاڑیوں کے کرایہ میں ٹی سی ایس کو دعوت دینے لگے ہیں، کے الیکٹرک بھی میٹر لگانے کیلئے تیار ہو گئی ہے، گرین لائن طرز کی 2نئی ریل گالیاں چلائی جائیں گی۔
شیخ رشید
لاہور(لیڈی رپورٹر)وقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے محکمہ ریلوے کو ہدائت کی ہے کہ جہاں جہاں ریلوے پھاٹک نہیں ہیں وہاں پر پھاٹک فوری طور پر لگوائے جائیں اور پھاٹکوں پر متعلقہ ملازمین کی ڈٹیوں کو چیک کرنے کے لئے وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں تاکہ ان مقامات کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے اور ملازمین کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق یہ ہدایات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے محکمہ ریلوے کی طرف سے تیار کی گئی ریلوے پھاٹکوں کی صورت حال کے بارے میں ان کو پیش کی گئی رپورٹ کے بعد دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے ایسے مقامات ہیں کہ جہاں پر ریلوے پھاٹک یا تو سرے سے ہی نہیں ہیں اور جہاں پر یہ پھاٹک موجود ہیں تو وہاں پر بھی ڈیوٹی میں بعض اوقات متعلقہ ملازمین کی طرف سے مبینہ کوتاہی برتنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہدائت کی ہے کہ جہاں پر ریلوے پھاٹک نہیں ہیں وہاں پر پھاٹک لگوائے جائیں اور متعلقہ لوگوں کی ڈٹیوں کو چیک کرنے کے لئے وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں۔یہاں پر یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ لاہور کی لاریکس کالونی میں جہاں سے ٹرینیں اور انجن ورکشاپوں کی طرف مرمت کی غرض سے جاتے ہیں وہاں پر سرے سے کوئی پھاٹک ہی نہیں ہے البتہ اس سے پہلے جہاں سے رائے ونڈ روڈ کی طرف جانے والی ٹرینیں گزرتی ہیں وہاں پر ریلوے کا پھاٹک موجود ہے اسی طرح سے ضرورت اس چیز کی ہے کہ لاریکس کالونی کے قریب والی پٹٹری پر بھی پھاٹک بنایا جائے ۔
شیخ رشید