کوئٹہ، گورنر ہاؤس بلوچستان کی اراضی کی پیمائش سروے شروع کر دیا گیا

کوئٹہ، گورنر ہاؤس بلوچستان کی اراضی کی پیمائش سروے شروع کر دیا گیا

  

کوئٹہ(آن لائن) گورنر ہاؤس بلوچستان کی اراضی کی پیمائش سروے شروع کر دیا گیا تحصیل آفس کوئٹہ آئندہ چند دنوں میں رپورٹ وفاقی حکومت کو بجھوائے گا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں تعلیمی ادارے یا پھر ہسپتال بنانے کا اعلان کے بعد تحصیلدار ، پٹواری ، قانون گو اور دیگر نے گورنر ہاؤس بلوچستان کی پیمائش شروع کر دی ذرائع کے مطابق رپورٹ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان حتمی فیصلہ کرینگے کہ گورنر ہاؤس بلوچستان کو کس مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گورنر ہاؤس بلوچستان کا رقبہ کا فی بڑا ہے وہاں پر یونیورسٹی یا پھر ہسپتال کے طور پر اسے استعمال کیا جا سکتا ہے گورنر ہاؤس ریڈ زون میں واقعہ ہے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری ہاؤس اور سول سیکرٹری بھی واقعہ ہے تا ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہی گورنر ہاؤس کا استعمال عوامی مفادات میں کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -