صدارتی الیکشن میں ہمیں چند ووٹوں کی برتری حاصل،خورشید شاہ

صدارتی الیکشن میں ہمیں چند ووٹوں کی برتری حاصل،خورشید شاہ

  

اسلام آباد(آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ہمیں تین سے چار ووٹوں کی برتری حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان نے مایوس کیا ہے، انہوں نے پہلے اپوزیشن کی قیادت کیلئے حامی بھری تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس ملک میں جمہوری ادارے چلتے رہتے ہیں وہ ملک ترقی کرتا ہے لہٰذاہم چاہتے ہیں پارلیمینٹ میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائل سے الجھا ہوا ہے اپوزیشن کو آگے جانا ہے۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -