تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر بھی پارٹی سے ناراض ، ویڈیو پیغام جاری

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر بھی پارٹی سے ناراض ، ویڈیو ...

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے حلقہ این اے 252 سے منتخب رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر بھی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔آفتاب جہانگیر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی سے احساس محرومی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات ہو یا ادارہ نورحق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے ہم سے پوچھا نہیں جارہا ہے۔آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات دیکھیں۔دوسری جانب آفتاب جہانگیر نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو پیغام سے تاثر دیا جارہا ہے کہ کوئی ناراضگی ہے، آڈیو بیان میں کراچی کی قیادت کو مخاطب کیا تھا، ایم این ایز کو شکایات تھیں اس لئے عارف علوی کو مخاطب کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اگر کسی سیاسی جماعت سے بات کرنے جائیں تو ہمیں اعتماد میں لیں، میں نے کہا تھا کہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کراچی کی تنظیم پر پورا اعتماد ہے، میں کسی فاروڈ بلاک کا حصہ نہیں ہوں، ووٹ عمران خان اور ان کے وژن کو پڑا ہے۔

آفتاب جہانگیر

مزید :

صفحہ آخر -