محکمہ صحت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف نیب نے 7سال کا ریکارڈ طلب کر لیا

محکمہ صحت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف نیب نے 7سال کا ریکارڈ طلب کر لیا

  

لاہور(خبر نگار) قومی احتساب بیور و( نیب ) نے محکمہ صحت میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر 2012 تا 2018تک 7سالوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینگی کنٹرول پروگرام میں ادویات مہنگے داموں خریدنے کے انکشاف ،ڈینگی کنٹرول پروگرام میں من پسند کمپنیوں کے من پسند افراد کو ٹھیکے ملنے کے حوالے سے نیب نے محکمہ صحت سے 2012تا 2018تک 7سالوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے نام پر سابق حکومتی عہدیداروں نے غیر ملکی دورے بھی کیے تاہم اب اس معاملے پر نیب میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -