آج ملک بھر کی مساجد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف خطبہ جمعہ ہوگا

آج ملک بھر کی مساجد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف خطبہ جمعہ ہوگا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر میں علماء کرام آج گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور تحفظ حرمت رسولؐ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔حافظ محمد سعید جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے جبکہ لاہور کی طرح دیگر شہروں میں بھی مختلف مقامات پرنماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہو ں گے۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مسئلہ پر اوآئی سی کا اجلاس بلانے اور اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان خوش آئند ہے تاہم مسلمان ملکوں کو ساتھ ملا کر اس آواز کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ او آئی سی اجلاس بلا کر جرأتمندانہ فیصلے کئے جائیں اور مستقل طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ؐ میں گستاخیاں روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تمام انبیاء کی شان میں گستاخی کی سزاکا قانون پاس کروانے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ ہالینڈ کے سفیر ملک بدر کریں اور اپنے سفیر واپس بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ نبی اکرمؐ کو پیغمبر امن بنا کردنیا میں بھیجا گیا اور ان کی سیرت پر عمل کر کے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ہمیں رسول اکرمؐ کی سیرت کو بہت زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -