نیول چیف کا مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

نیول چیف کا مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر عباسی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10لاکھ پودے لگائے جانے کی مہم خوش آئند ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں،ہر پودے پر ایک نمبر ہوگا اور اس کی مسلسل نگہداشت کی جائے گی، پاک بحریہ ساحلی علاقوں پر 20 لاکھ مینگرووز لگائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر عباسی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ 10 لاکھ پودے لگائے جانے کی مہم خوش آئند ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پودوں کی جیو فینسنگ کی جائے، ہر پودے پر ایک نمبر ہوگا اور اس کی مسلسل نگہداشت کی جائے گی۔ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کراچی کے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی فش ہاربر ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے جو تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے موحولیاتی تبدیلیاں مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں درختوں کو ایندھن بنانے سے روکنا چاہیئے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ساحلی علاقوں پر 20 لاکھ مینگرووز لگائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -