سرکاری تقریبات میں سادگی کی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد شروع

سرکاری تقریبات میں سادگی کی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد شروع

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے سرکاری تقریبات میں سادگی کی ہدایات پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے ایچ ای سی میں منعقد کی گئی بریفنگ کے دوران مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکرٹری تعلیم کی بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی کو بھی چائے بسکٹ پیش کئے گئے جبکہ منرل واٹر کی جگہ فلٹر واٹر پیش کیا گیا۔ مہمانوں کی طرف سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو سراہا گیا ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم کو ایچ ای سی کو درپیش چیلنجز اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

عملدرآمد شروع

مزید :

صفحہ آخر -