لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی یونین کونسل 153اور 156میں صفائی سرگرمی ، شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی یونین کونسل 153اور 156میں صفائی سرگرمی ، شہریوں میں ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آگاہی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یو سی 153اور 156میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصدباہمی اشتراک سے شہریوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور آگاہی مہم کا انعقاد تھا۔حال ہی میں ایل ڈبلیو ایم سی اور آگاہی فاؤنڈیشن کے مابین ایک ایم او یو کیا گیا۔ اسی سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آگاہی فاؤنڈیشن کے زیرِا ہتما م آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ یوسی 153اوریوسی156میں آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے جہاں کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ صفائی کی اہمیت بیان کرنے کے لیے گھر گھر جا کر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور ویسٹ بیگ کے استعمال کی تاکید کی گئی جبکہ اہل علاقہ نے صفائی سے متعلق اپنی شکایات سے بھی آگاہ کیا اپنی تمام شکایات کے ازالے کے لیے شہریوں کو صفائی کی ہیلپ لائن کے بارے میں تفصیلی تعارف فراہم کیا گیا اور متعدد شکایات کے فور ی ازالے کہ لئے ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کمیونکیشن جمیل خاور ،ڈپٹی منیجر عمیر خان ،ڈپٹی منیجر رحمن راشد نے آگاہی مہم کی قیادت کی جبکہ آگاہی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی افسران نے شرکت کی۔ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی سارا سال شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کہ لئے آگاہی مہم کا انعقاد کرتی ہے اور ہم تمام نجی شعبہ جات کے ساتھ مل کر شہر کی صفائی ستھرائی کے اوپر آگاہی مہم چلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -