جمعیت علماء پاکستان یکم تا 10ستمبر’’ عشرہ ختم نبوت و ناموس رسالت‘‘ منائے گی

جمعیت علماء پاکستان یکم تا 10ستمبر’’ عشرہ ختم نبوت و ناموس رسالت‘‘ منائے گی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کی ہدایت پر جے یو پی یکم تا 10 ستمبر ملک بھر میں ’’عشرہ ختم نبوت و ناموس رسالت‘‘ منائے گی۔پاکستان کی پارلیمنٹ نے 7 ستمبر 1974ء کو علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی قرار داد پرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ عشرہ ختم نبوت میں ہالینڈ میں رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی روک تھام کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی اورمسلم حکمرانوں سے ہالینڈ کے خلاف پابندیاں،تجارتی بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے گا۔ ملک کے چاروں صوبوں اور اضلاع میں ختم نبوت سیمینار، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جے یو پی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین ان پروگراموں سے خطاب کریں گے۔جلسے اور جلوسوں میں ختم نبوت کے شہداء غازیوں اور قائدین تاجدار گولڑہ پیر سید مہر علی شاہ ،علامہ ابوالحسنات قادری ،علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ ،فاتح تختہ دار مجاہد ملت مولانامحمد عبدالستار خان نیازی،مولانا خلیل احمد قادری کے علارہ دیگر اکابرین کو مسئلہ ختم نبوت کے حل کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ جمعیت علماء پاکستان ہر سال 7 ستمبر کو یوم فتح مبین کے طور پر مناتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -