یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کر نے کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کر نے کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے سے 14ہزار ملازمین کو مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پہلے دس دن میں ہی لوگوں سے نوکریاں چھیننا شروع کر دی ہیں۔نئے پاکستان کی آڑ میں غریب شہریوں کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز سے براہ راست لاکھوں کم تنخواہ دار افراد مستفید ہوتے تھے ۔لیکن موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹور بند کرکے اپنی نا اہلی کا ثبوت دے دیا ہے کہ وہ اداروں کو چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے تاکہ ہزاروں افراد بے روزگار بھی نہ ہوں اور غریب شہریوں کو بھی سستی اشیاء خوردنوش آسانی سے مہیا ہو سکیں۔