ہالینڈ کے مکروہ شخص نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے

ہالینڈ کے مکروہ شخص نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے مکروہ شخص نے گستاخانہ خاکے بنا کر تمام عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے اس کی اس حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے بلکہ اس کو تو عبرت کا نشان بنانا چاہئے تاکہ کسی کو بھی حضرت محمد ﷺ کی شان کے خلاف کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر فوری پی ٹی آئی کی حکومت کو حرکت میں آنا چاہئے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تو سب کام کاج چھوڑ کر اقوام متحدہ کے پیچھے پڑ جانا چاہئے اور وہاں سے ہالینڈ کے خلاف کوئی کاروائی کرواکر ہی وطن واپس آنا چاہئے اس ایشو پر ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب او آئی سی میں یہ بات طے ہو چکی ہے کہ کوئی بھی ملک کسی بھی ملک کے مذہب کے متعلق کوئی بھی ایسی بات نہیں کرے گا کہ جس سے کسی کی دل آذاری ہوتی ہو اور نہ ہی کوئی ملک کسی کے مذہبی معاملات کے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی بات کرے گا تو پھر او آئی سی ہالینڈ کی مذموم حرکت پر کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
میاں ایوب