بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کا برا حال کر دیا،عابد صدیقی

بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کا برا حال کر دیا،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کا بُرا حال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ پر سابق حکومت کی مصنوعی حکمت عملی کا پول کھلنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے بھی بجلی بحران پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کیا جبکہ تحریک انصاف کی اس مسئلے کو توجہ نہ دینے پر عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے تحریک انصا ف کی حکومت بجلی بحران ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ورنہ لوڈشیڈنگ میں شدت آنے سے عوام میں بھی غم و غصہ کی فضا پھیلے گی اور حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -