سیٹلائٹ کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضوں کی نشاندہی ، قابضین جھوٹے ثابت ہونے لگے

سیٹلائٹ کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضوں کی نشاندہی ، قابضین جھوٹے ثابت ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے شعبہ کالونی کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی ،محکمہ ریونیو کے شعبہ نزول لینڈ نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر قبضوں کے پول کھول کر رکھ دیئے 30,30سال سے نزول لینڈ کی جائیداد پر قابض ہونے کے دعویدار سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے تیار کی جانے والی رپورٹس میں جھوٹے ثابت ہونے لگے، نزول لینڈ کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کرنے والا مافیا جدید طریقے سے فراڈ، جعلسازی کو عیاں کرنے والے اس فارمولے کی ایجاد پر چکرا کر رہ گیا جبکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے شعبہ نزول لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جس میں قبضوں کا سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ نزول لینڈ کی سینکڑوں جائیدادیں عرصہ دراز سے مختلف با اثر لینڈ مافیا کے قبضے میں موجود ہیں اور 1998ء سے لے کر 2013ء تک وقفے وقفے سے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر مقامی لینڈ مافیا شعبہ نزول کے نچلے سٹاف کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کرنے میں مصروف ہے اور نزول لینڈ کی جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضو ں کو 30سال پرانے قبضے ظاہر کرتے ہوئے خود کو قانونی طور پر جائز قابض ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کر رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ قبل بورڈ آف ریونیو میں بطور ڈپٹی سیکرٹری کالونی کا چارج سنبھالنے والے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی نے نزول لینڈ کی جائیداد پر قبضہ کرنے اور فراڈ، جعلسازی میں ملوث افراد پر گرفت ڈالنے کے لئے سیٹلائیٹ کے ذریعے نئے سرے سے رپورٹس تیار کرکے کارروائی کا آغاز کیا ۔