میڈیا پر قد غن لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،پرویزملک
لاہور(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ شریف خاندان کیخلاف سیاست سے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں مل سکتے، حکومتی بیانات سے لگتا ہے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر انٹرنیٹ پر تلاش کرنے پڑیں گے، دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں منصوبے لائیں، جن کا عوام سے آپ نے وعدہ کیا تھا،میڈیا کی آزادی سلب کرنے کیلئے مزید کوئی کالا قانون نہیں لانے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب احمد،سعدیہ تیمور،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دے گی اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
پرویز ملک