حضرت عثمان غنیؓنے دین کیلئے سب کچھ قربان کر دیا،سرفراز خان

حضرت عثمان غنیؓنے دین کیلئے سب کچھ قربان کر دیا،سرفراز خان

  

لاہو ر(پ ر)ٹاؤن شپ جامع مسجد نور بلاک نمبر 16 میں خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر مدرسہ الرضا نعمانیہ میں ایک تقریب زیر صدارت پرنسپل علامہ حافظ فیاض احمد چشتی ہوئی ، مہمان خصوصی ٹاؤن شپ کے سماجی رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان تھے، تقریب میں مدرسہ کے حفاظ کرام نے بھرپور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری فیاض احمد چشتی نے کہا کہ داماد رسول ﷺ حضرت سیدنا عثمان غنیؓ دین اسلام کے ماتھے کا حسین و جمیل جھومر ہیں، آپ شرم و حیا کے پیکر تھے، اور ایک خدا ترس اور سخی انسان تھے۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنیؓ نے دین اسلام کی آبیاری کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا، آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرتے تھے اس وجہ سے نور مجسم ﷺ نے آپ کو غنی کا خطاب دیا، آج کے ہمارے حکمرانوں کو حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نظام حکومت چلانا ہوگی ، تقریب کے آخر میں حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سرفراز

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -