تحصیلدار اور ریونیو افسر زمینوں کے غیر ضروری کیس خود حل کریں،ملک اویس

تحصیلدار اور ریونیو افسر زمینوں کے غیر ضروری کیس خود حل کریں،ملک اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک اویس نے کہا کہ زمینوں کے فرد اجراء، انتقال، تقسیم زمین ، حد برداری و نشاندہی پر تحصیل دار اور ریونیو افسران خود کاروائی کریں اورجن معاملات میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کی اجازت کی ضرور ت نہیں وہ ریونیو افسران اپنی سطح پر کریں۔انہوں نے کہا کہ بلا وجہ کلکٹر آفس میں کیس بھجوانے سے سائل کے کام میں دیر ہوتی ہے جو معاملات تحصیل دار یا ریونیو افسر اپنی سطح پر قانونی کے مطابق حل کر سکتا ہے ان کو آگے بھیجنے کی ضرور ت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ احکامات عوام الناس کے ریونیو سے متعلق کام میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کی بنا پر دیے گئے ہیں اوراس ضمن میں تمام ریونیو افسران کو مرا سلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک اویس