نوازشریف اور مریم کا نام تاریخ میں سنہری حروفسے لکھا جائیگا،رضوان بیگ
لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 164کے وائس چیئرمین مرزا رضوان بیگ نے کہا ہے کہ بلا شبہ مریم نواز ایک بہادر خاتون ہیں جو اپنی والدہ کی شدید بیماری میں بھی پاکستان کی خاطر واپس آئیں اور اس جرم میں قید کاٹ رہی ہیں جس کے کسی کو کوئی ثبوت ہی نہیں ملے جب پاکستان کی تاریخ لکھی جائے گی تو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اپنے سکون کو پاکستان کے نظام کو بدلنے کی خاطر قربان کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں مسلم لیگی کارکنوں کی وہ کل بھی جان تھے اور آج بھی ہیں ہمارے دل اپنے قائدین کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں ۔