پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید36عطائیوں کے کاروبار بند کر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید36عطائیوں کے کاروبار بند کر دیے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف مختلف شہروں میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزمزید36عطائیوں کے کاروبار بندکر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گجرات ،اٹک ،فیصل آباد،بہاولپور،خوشاب پاکپتن اور ننکانہ صاحب میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔انھوں نے 172علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور36عطائیت کے اڈوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق62عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد ،بہاولپور اور خوشاب ہر ایک میں سات،گجرات ،اٹک اور ننکانہ صاحب ہر ایک میں چار اور پاکپتن میں تین اڈے سیل کیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -