جو سے تیار کردہ مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں،طبی ماہرین

جو سے تیار کردہ مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں،طبی ماہرین

  

قصور(اے پی پی )ماہرین کے مطابق جو کا آٹا‘روٹی‘دلیہ‘ پانی‘ ستودیگر مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ‘گندم کے آٹے کا متبادل ‘بہترین فوڈ سپلیمنٹ اور 100 سے زائد خطرناک امراض سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہیں جس میں شامل بیٹاگلوکان اور حل پذیر ریشے کے علاوہ 22فیٹی ایسڈز‘18امائنو ایسڈاور تمام 8کے8ضروری امائنوایسڈ بھی شامل ہیں جو تپدق‘ملیریا‘ ہیضہ‘سرطان‘یرقان‘ نمونیاسمیت100کے قریب خطرناک بیماریوں کا علاج ‘ تدارک اور قدبڑھانے کیلئے انتہائی اکثیرکادرجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غذائی اہمیت کے لحاظ سے جوکے آٹے کوگندم کے آٹے کے متبادل کے طورپر استعمال کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس میں جوکے علاوہ مکئی کو بھی خوراک کے اہم ترین جزوکی حیثیت حاصل ہے‘ اگربنی نوع انسان کو جو کی حقیقی افادیت کا علم ہوتووہ تمام غذائی اشیاء ترک کرکے 8ہزار سالوں سے انبیاء‘ متقیوں‘پرہیزگارو ں کی پسندیدہ غذاجوکواپنا پسندیدہ فوڈ سپلیمنٹ بنالیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو کے اجزاء میں شامل پانی‘ نائٹروجنی مرکبات‘گوند‘چینی اور چربی کی معمولی اعلیٰ مقدارکے علاوہ اس میں شامل سٹارچ انسان کو کولیسٹرول سے بچانے‘جسم کو فربہ ہونے سے روکنے اور چست وسمارٹ رکھنے میں بھی انتہائی معاون ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -