رینجرز کا کھر ک گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ،مفت ادویات تقسیم
لاہور(پ ر) کھرک گاؤں میں پاکستان رینجرز( پنجاب) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں بارڈر ایریا کے قریب پسماندہ علاقوں میں خدمت خلق کے تحت غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئیں۔ پاکستان رینجرز (پنجاب )کے اسپیشلیٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کاطبی معائنہ کیا اور مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر25 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد نے کہا کہ پاکستان رینجرز( پنجاب )کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپس متواتر جاری رہتے ہیں جس میں مریضوں کافری میڈیکل چیک اپ علاج معالجے کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔علاہ ازیں انہوں نے پسماندہ سرحدی دیہاتوں کے بچوں میں کھلونے، کاپیاں، بیگز اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر اہل علاقہ نے پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ان اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور پاکستان زندہ باد، پاکستان رینجرز زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
رینجرز