قائد پبلک سکول ہربنس پورہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

قائد پبلک سکول ہربنس پورہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(پ ر)قائد پبلک سکول ہربنس پورہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دارِ ارقم سکول‘ آبپارہ رائے ونڈ‘شیرشاہ کالونی‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ قلعہ گجر سنگھ‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ اندرون موچی گیٹ‘اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ لوہاری گیٹکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد360تھی۔

قائد پبلک سکول

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -