ہتک عزت کیس،وزیر اعظم سے یکم ستمبر تک جواب طلب

ہتک عزت کیس،وزیر اعظم سے یکم ستمبر تک جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے عمران خان سے یکم ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وکلاء کو یکم ستمبر کو دعویٰ پر بحث کرنے اور جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے عمران خان کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مختلف سیاسی جلسوں میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے،نجم سیٹھی نے اپنے وکلاء کی وساطت سے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -