ہوٹل فائرنگ کیس، ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہوٹل فائرنگ کیس، ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھجا پائے والا کی دکان پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم واجد کو4 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ٹبی سٹی پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ فاضل جج نے ملزم کے والد اندازحسین کا ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مقدمہ سے بری کردیا۔تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے پھجا پائے والا کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرنے کے کیس میں دو ملزمان واجد اور اس کے والد انداز حسین کو گرفتار کرکے پیش کیا۔

، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد انداز حسین کے بارے میں پولیس سے مختلف سوالات کئے،پولیس عدالت کومطمئن نہ کرسکی جس پر عدالت نے اندازحسین کو کیس سے فارغ کردیا جبکہ اس کے بیٹے واجد کا 4روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔ دونوں کے خلاف تنزیل احمد نے تھانہ ٹبی سٹی میں مقدمہ درج کرایا ہے، علاوہ ازیں اسی عدالت نے تھانہ نشترکالونی میں اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار دوسرے کیس میں ملزم رضوان اور عثمان کا نشترکالونی پولیس کو 8ستمبر تک جسمانی ریمانڈ دے دیاہے، اس کیس میں ملزمہ زیبا مکان سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر چکی ہے،ملزمان نے تاجر کامران کو اغوا ء کرکے 3کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

مزید :

علاقائی -