24گھنٹوں میں 819ٹریفک حادثات 4افراد جاں بحق ،562زخمی

24گھنٹوں میں 819ٹریفک حادثات 4افراد جاں بحق ،562زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 819 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 562 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔351معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 403 ڈرائیورز،25کم عمرڈرائیورز 25 مسافر اور 111 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ195ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 194متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 73حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 52 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل917متاثرین میں743مرد اور174خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں145فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور532افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ240زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 687 موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے، 75 موٹر کاریں،36 وین14 مسافر بسیں،25 ٹرک اور 101 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -