ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،4اشتہاریوں سمیت 15انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،4اشتہاریوں سمیت 15انسانی اسمگلر گرفتار

  

لا ہو ر)کر ائم رپو رٹر )ایف آئی اے پنجاب نے 4اشتہاریوں سمیت15ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزموں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، ملزمان سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک بھجوانے کے بہانے لوٹنے میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے پنجاب کے فیصل آباد سرکل نے سرگودھا کے گردونواح میں کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 4ملزمان اشتہا ر ی سمیت15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں شگفتہ کوثر نامی خاتون بھی شامل ہے۔ یہ ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک جن میں دبئی، کینیڈا، جرمنی اور سعودی عرب شامل ہیں نوکریوں کا لالچ دیکر انہیں ان کی زندگی بھر کی کمائی سے محروم کر کے غائب ہوجاتے یا پھر انہیں غیر قانونی طریقے سے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بیر ون ممالک بھجوانے کا غیر قانونی دھندہ کرتے ہوئے انہیں کنٹینروں اور لانچوں کے ذریعے بیر ون ممالک کی سر حد تک لے جاتے اور اگر خطرہ محسوس کرتے تو لوگوں کو غیر ملکی سیکورٹی فورسز یا سمندری لہروں کے حوالے کرتے ہوئے خود بھاگ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ بھولے بھالے افراد جو اپنے خاندان کی بہتری کے لیے اپنا گھربار چھوڑ چھاڑ کر نکلے تھے یا بارڈر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر بیرون ممالک جیل میں ڈال دیئے جاتے ہیں اور سزا کاٹ کر واپس ڈی پو رٹ کر دیئے جاتے۔گرفتار ملزمان میں اجمل، نوید، فیصل شہزاد ملزمان اشتہا ر ی جبکہ دیگر ملزمان میں شگفتہ کوثر، عامر سعید، متین حسین، افتخار، قاسم، نعمان، شیر، ناظم، علیم انجم، میاں ساجد اور خالد محمود شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -