نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزم کا چلان عدالت میں پیش

نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزم کا چلان عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں محکمہ ایجوکیشن میں 17افراد کو بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم لوٹنے والے ملزم افتخار کا چالان عدالت میں پیش کردیاگیا ہے۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد نواز کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے پراسیکیوشن سے پڑتال کے بعد محکمہ ایجوکیشن کے ملازم افتخار کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ۔ ملزم افتخار نے سادہ لوح افراد کو بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے سے محروم کردیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ متاثر شخص حسن محمد کی رپورٹ پر درج کیا گیا جس نے بتایا کہ ملزم نے 17سادہ لوح افراد کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ان کو بھاری رقم سے محروم کردیا۔چالان میں بتایا گیا کہ ملزم کا ایک گروہ کے ساتھ تعلق ہے جو سادہ لوح افراد کو لوٹتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -