برکی قتل کیس،مرکزی ملزم افتخار اور ہیرا کی درخواست ضمانت خارج

برکی قتل کیس،مرکزی ملزم افتخار اور ہیرا کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے برکی پھلروان گاؤں میں قتل ہونے والے 5افراد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم افتخار اور ہیرا کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ انسد اد دہشت گردی کی عدالت میں برکی میں قتل ہونے والے پانچ افراد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم افتخاراحمد اور ہیرا کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مدعی کی طرف سے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ اور ملزم کی طرف سے اصغر علی گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت میں ملزمان سیکیورٹی کی وجہ سے پیش نہ ہوئے تاہم عدالت میں وکلا نے میرٹ پر اپنے دلائل دیئے جس پر عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانتوں کو خارج کردیا۔

واضح رہے کہ درخواست ضمانتوں کی سماعت سے ایک روز قبل ملزمان نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دی تھی جو فاضل جج خارج کردی تھی۔

مزید :

علاقائی -