سڑک عبور کرتے خاتون مشین میں سر آنے سے مزدور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

سڑک عبور کرتے خاتون مشین میں سر آنے سے مزدور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ...

  

 لاہور (خبرنگار) بادامی باغ کے علاقہ میں سڑک عبور کرتی ہوئی 40سالہ نامعلوم خاتون تیز رفتار گاڑی نے ٹکر سے،کاہنہ کے علاقہ میں 23سالہ محنت کش کام کے دوران سرمشین میں آنے سے ،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ ریلوے کے گوداموں کے نزدیک 40سالہ خاتون کو سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا ۔ کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل رائیونڈ روڈ پر واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں 23سالہ عبدالغفار نامی نوجوان جوکہ چترال کارہنے والا تھا اور محنت مزدوری کے لیے یہاں آکرمزدوری کرتا تھا کام کرنے کے دوران اچانک سر مشین میں آگیا ساتھیوں نے فوری مشین بند کردی لیکن پھر بھی متوفی جانبر نہ ہوسکا اور مشین میں سرکچلے جانے کے بعد موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔ کاہنہ کے علاقے وڑائچ پنڈ ڈیفنس روڈ پر تیز رفتار ٹرالی بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہو نے پر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -