سٹی ٹریفک پولیس ایک فیملی کی مانند ، ہماری خوشی غمی ایک ہیں،سی ٹی او

سٹی ٹریفک پولیس ایک فیملی کی مانند ، ہماری خوشی غمی ایک ہیں،سی ٹی او

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر میں پیش پیش،ٹریفک وارڈنز کی سالگرہ،ننھے مہمان کی آمد سمیت دیگر خوشی کے لمحات میں پھول،تحائف اور نیک تمناؤں کے کارڈ ز بجھوائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈنزکی صحتیابی کیلئے ہر قسم کی مالی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس ایک فیملی مانند ہے ہماری خوشی غمی ایک ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور اہلکارو ں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس میں سی ٹی او کی طرف سے جزا ،سزا کا موثر نظام واضح کیا گیا ہے،فرائض کی خوش اسلوبی سے ادائیگی کرنے والے وارڈنز کو فوری تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جا رہا ہے، صرف دو ماہ کے دوران ٹریفک وارڈنز میں سات لاکھ سے زائد کی رقم بطور انعام تقسیم جا چکی ہے جبکہ چارسو سے زائد وارڈنز کو تعریفی اسناد بھی جاری کئیں گئیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -