بھتہ نہ دینے پر پراپرٹی ڈیلر کے آفس پر فائرنگ ،ڈیلر زخمی

بھتہ نہ دینے پر پراپرٹی ڈیلر کے آفس پر فائرنگ ،ڈیلر زخمی

  

لاہور( کرائم رپو رٹر) نواب ٹاؤن میں بھتہ نہ دینے پر پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں بھتہ خوروں نے فائرنگ کر کے پراپرٹی ڈیلر کو زخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے شوکت خانم ہسپتال کے قریب بھتہ نہ دینے پر پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر پراپرٹی ڈیلر حاجی سعید شدید زخمی ہو گیا۔ سعید کو طبی امداد کے لئے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر اور اس کے ساتھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -