ڈاکو شہری سے 9لاکھ چھین کر فرار مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

ڈاکو شہری سے 9لاکھ چھین کر فرار مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ کے موضع روہیلہ کے رہائشی دونوں بھائی محمد سجاد منظور ،افضال منظور بینک سے 7لاکھ روپے نکلوا کر اپنے گاؤں روہیلہ جارہے تھے کہ راستے میں کوپرہ کلاں کے قریب دن دیہاڑے 4کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان کے قبضہ سے بینک سے نکلواگئے سات لاکھ روپے اور2لاکھ روپے جو ان کے پاس موجو دتھے 9لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے دوران مزاحمت گولی مارکر افضال منظورکو زخمی کردیا ۔تھانہ بیگووالہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -