اہلکار رات کو اونچی آواز میں ملزموں کو گالیاں دیتے ہیں،اہل محلہ

اہلکار رات کو اونچی آواز میں ملزموں کو گالیاں دیتے ہیں،اہل محلہ

  

لاہور(خبرنگار)تھانہ کے سروئے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ تھانہ ساندہ کئی سال سے ایک خستہ حال 8 مرلہ کے مکان میں قائم ہے جبکہ تین مرلہ کی جگہ پر اہلکاروں نے قبضہ کر کے وہاں پر تفتیشی سنٹر قائم کررکھا ہے اور آبادی میں تھانہ واقع ہونے کے باوجود اہلکار رات کو اونچی آواز میں ملزمان کو گالیاں نکالتے ہیں اور چھترول کرنے پر رات بھرملزمان کی چیخوں کی آوزایں آتی رہتی ہیں۔ محلے داروں نے اپنے نام بتائے بغیر بتایا کہ وہ متعدد بار وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواستیں دے چکے ہیں، لیکن آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔

مزید :

علاقائی -