مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ریاستی دہشتگردی ، مزید 2نوجوان شہید ، درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ریاستی دہشتگردی ، مزید 2نوجوان شہید ، درجنوں زخمی

  

 سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و بربریت بے قابو ہوتی جا رہی ہے، قابض و غاصب فوج نے با نڈی پورہ میں تازہ کا ر روائی میں 2مزید نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا، نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بھر میں ہڑتال اور مظاہرے جاری ہیں، بھا ر ت نے مظالم کے پہا ڑ توڑتے ہوئے مظاہرین پر بھی فائرنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے، بھارتی فوج نے کشمیر ی رہنما سید صلا ح الدین کے شیرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازم صاحبزادے شکیل کو دہشتگردی فنڈنگ مقدمہ میں گرفتار کر جبکہ قابض انتظا میہ نے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظربند کردیا، قبل ازیں بھی بھارتی فورسز نے سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے کو 2017میں گرفتار کیا تھا ۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی قابض افواج نے ضلع بانڈی پورہ کے علا قے میں دوکشمیریوں کوشہید کردیاہے جس کے بعد ضلع بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ظالم ا فو ا ج اشتعال انگیز ی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں بے قابو ہورہی ہے اورایک بارپھرضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس پر ضلع بھر میں احتجاج اورمختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈان ہڑتال جاری ہے۔نہتے مظاہرین کو رو کنے کیلئے بھارتی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیز ی تاحال جاری ہے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قا بض بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ر یاستی دہشتگری جاری رکھتے ہوئے سرچ آپریشن اورگھرگھرتلاشی کے دوران ایک گھرکوتباہ کردیا اور دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا تھا ۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں قابض افواج کشمیری مظاہرین پر ٹو ٹ پڑی تھی ، ان پرآنسو گیس اورپیلٹ گن کا بے دریغ استعما ل کر کے دو کشمیریوں کو شہید جبکہ متعدد کوزخمی کردیا تھا، ظالم درندہ صفت بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی لی اورجعلی سرچ آپریشن کے دوران مظلو م کشمیریوں کو دہشت کا نشانہ بھی بنایا۔ ادھر بھارتی آئین کا آرٹیکل 35اے ختم کر نے کی کوششوں کیخلاف حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے، آرٹیکل منسوخ کرنے کا مقصد غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین خرید نے کا حق دینا ہے ۔جبکہ قابض انتظامیہ نے سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کا گشت بڑھا دیاہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -