پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کیے جانے کا امکان

پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کیے جانے کا امکان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام لاہورآئیں گے جبکہ کل بروز ہفتہ پنجاب کابینہ سے خطاب کریں گے ۔ ذ ر ا ئع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی کابینہ کے حوالے سے تمام صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے اورپنجاب کابینہ کو اپنے وژن کے مطابق کام کر نے پر گائیڈ لائن دیں گے۔پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس بھی وزیراعلی کی زیر صدارت کل ہو گا، علاوہ ازیں پنجاب کابینہ کی جانب سے وزیر اعظم کو اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان ضمنی الیکشن میں لاہور کے این اے 131,124اور پی پی 165,164 کی ٹکٹوں کا فیصلہ کریں گے،ذرائع کے مطابق زمان پارک میں وزیراعظم کے گھر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

وزیر اعظم لاہور

مزید :

صفحہ اول -