حکومت کسی بھی فیصلے سے پہلے سٹیک ہولڈرز جو اعتماد میں لے

حکومت کسی بھی فیصلے سے پہلے سٹیک ہولڈرز جو اعتماد میں لے

  

سینئر اینکر پرسن پی جے میر نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ کہیں تو رکنا چاہئے جو بھی نئی حکومت آتی ہے وہ پیمرا اتھارٹی کو ختم کرنے پر تل جاتی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ریٹننگ کے چکر میں تمام چینلز کا بیڑا غرق کردیا حالانکہ ہونا توچاہئے کہ جہاں بہتری کی گنجائش ہے وہاں بہتری لانے کیلئے اداروں کے قوانین اور ایس او پیز میں تبدیلی اور ترامیم تو کی جا سکتی ہیں مگر یہ درست نہیں ہے کہ جو حکومت آئے وہ ادارے ہی ختم کردے اور اپنے من پسند قوانین لائے۔

پی جے میر

مزید :

صفحہ اول -